غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ قائم کرنے پر پولیس کارروائی
ملتان (کرائم رپورٹر)غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ قائم کرکے شہریوں سے پیسے وصول کرنے کے الزام میں پولیس نے دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔۔۔۔
نیوملتان پولیس کو منیر احمد نے بتایا کہ ملزم عاصم اور عرفان نے غیر قانونی طریقے سے پارکنگ سٹینڈ قائم کرکے شہریوں سے زبردستی پیسے وصول کرتے ہوئے پائے گئے پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔