اغوا کے واقعات، خواتین سمیت 3افراد غائب

 اغوا کے واقعات، خواتین  سمیت 3افراد غائب

ملتان (کرائم رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں اغوا کے تین واقعات کے بعد پولیس نے تین نامزد سمیت نامعلوم ملزموں کے۔۔۔

 خلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔پولیس کے مطابق سٹی جلالپور تھانے میں محمد جواد نے درخواست دی کہ ملزم اس کی بیٹی کو مدرسے سے اغوا کرکے فرار ہوگئے ۔ دوسری جانب صدر شجاع آباد پولیس کو محمد فاروق نے بتایا کہ چار نامعلوم ملزم اس کی بیوی صائمہ کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے لے گئے ۔ ادھر ممتاز آباد تھانے میں ثمینہ بی بی نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس کا بیٹا محمد داؤد گھر سے باہر گیا تھا جسے نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں