فائرنگ کیس ، شہری کو زخمی کرنیوالے کی ضمانت خارج

 فائرنگ کیس ، شہری کو زخمی کرنیوالے کی ضمانت خارج

مدعی نے بدنیتی پر مبنی درخواست دی ضمانت منظور کی جائے ، ملزم ذیشان

ملتان(کورٹ ر پورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے شہری کو فا ئر نگ کر کے زخمی کر نے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت خارج کرنے کا حکم دیا ہے ۔قبل ازیں فاضل عدالت میں ملزم محمد ذیشان نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف پولیس تھانہ الپہ نے گز شتہ سال مقدمہ نمبر 1404/25 درج کیا تھا جس میں الزام عائد کیا کہ ملزم نے معمولی تنازع کی وجہ سے دشمنی بنا لی ہے اور اب فا ئر نگ کر کے مجھے شدید زخمی کر دیا ہے جبکہ اس طرح سے زخمی کرنا غیر قانونی اقدام ہے اس لیے مقدمہ درج کرکے کارروائی کی جائے جبکہ مقدمہ مدعی کی بدنیتی پر مبنی ہے اس لیے ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں