عدالت سے بریت ، وکیل پر تشدد، دو خواتین گرفتار

 عدالت سے بریت ، وکیل پر تشدد، دو خواتین گرفتار

ملزمان کے وکیل پر حملہ، پولیس کی موجودگی میں فرار ہونے میں کامیاب

ملتان (کورٹ رپورٹر) ضلع کچہری ملتان میں کیس کی سماعت کے بعد عدالت نے ملزموں کو بری الزمہ قرار دے کر مقدمے سے خارج کر دیا۔ اس فیصلے پر مدعی پارٹی کے افراد نے معروف وکیل اور پاکستان مسلم لیگ کے ضلعی صدر محمد بلال بٹ اور ان کے کلرک پر تشدد کیا۔واقعہ عدالت کے سامنے اور پولیس ملازمین کی موجودگی میں پیش آیا، لیکن ملزم نے پولیس کی آنکھوں میں دھول جھونک کر فرار حاصل کر لیا۔ موقع پر موجود دو خواتین گرفتار کر کے تھانہ چہلیک منتقل کر دی گئیں۔ تشدد کا واقعہ محمد بلال بٹ کے چیمبر کے سامنے ہوا، جو کہ پولیس چوکی کے عین سامنے ہے ۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظہر رامے کی عدالت میں ضمانت کی سماعت ہوئی۔ مقدمہ نمبر 187/26 تھانہ قطب پور میں درج ہے ، اور وکیل محمد بلال بٹ کی رپورٹ پر تھانہ چہلیک نے ایف آئی آر درج کر لی ہے ۔ پولیس واقعے کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے اور فرار ملزم کی تلاش کی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں