عالمی منڈی کے برعکس پٹرول مہنگا کیا گیا، نسیم لابر

عالمی منڈی کے برعکس پٹرول مہنگا کیا گیا، نسیم لابر

پٹرول 81ڈالر فی بیرل ، حکومت 321روپے لٹر وصول کررہی

ملتان (لیڈی رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی ملتان سٹی کے صدر ملک نسیم حسین لابر نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر اپنے میڈیا بیان میں کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں اتنی نہیں بڑھی جتنی حکومت نے بڑھا کر عوام کو رمضان کے مقدس مہینے میں پریشان کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مہنگا پٹرول نہ پاکستان نے خریدا ہے اور نہ ہی ابھی پہنچا ہے ، لیکن اس سے قبل ہی عوام کی جیب پر بوجھ ڈال دیا گیا۔ملک نسیم لابر نے جولائی 2008 کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اُس وقت عالمی منڈی میں تیل تقریباً $147.27 فی بیرل تھی، مگر عوام کو پیٹرول صرف 86.66 فی لیٹر فراہم کیا جا رہا تھا۔ اُس دور میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ریکارڈ اضافہ، کسانوں کو ریلیف، کھاد پر سبسڈی اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام جیسے تاریخی اقدامات کئے گئے ۔انہوں نے کہا کہ 2026 میں عالمی منڈی میں تیل تقریباً $81 فی بیرل ہے ، لیکن حکومت نے پٹرول کی قیمت 321.17 اور ہائی سپیڈ ڈیزل 335.86 فی لٹر کر کے عوام کی زندگی مزید اجیرن کر دی۔ ملک نسیم نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی اس اضافے کو مسترد کرتی ہے اور اس سے مہنگائی کی نئی لہر آئے گی۔صدر پیپلز پارٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوام پر اضافی بوجھ ڈالنے کی بجائے فوری ریلیف فراہم کیا جائے ، قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لیا جائے اور مہنگائی کم کرنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کئے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں