نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چوکیدار زخمی

نامعلوم افراد کی فائرنگ  سے چوکیدار زخمی

وجھیانوالہ(نامہ نگار)وجھیانوالہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چوکیدار زخمی ، نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔۔۔

تفصیل کے مطابق گزشتہ رات تقریباً ایک بجے نامعلوم افراد سفید رنگ کی گاڑی میں سوار ہو کر آئے اور چوکیدار حیدر خان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ ملزمان نے تین فائر کیے اور واردات کے فوراً بعد موقع سے فرار ہو گئے واقعے کی خبر پھیلتے ہی پورے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ اہل علاقہ میں غم و غصہ بھی پایا جا رہا ہے ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے چوکیدار حیدر خان کو نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیاہے جس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں