منشیات فروش گرفتار ایک کلو آئس برآمد

منشیات فروش گرفتار  ایک کلو آئس برآمد

لودھراں (سٹی رپورٹر)تھانہ صدر پولیس نے منشیات فروش کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک کلو سے زائد آئس برآمد کر لی۔ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر ندیم گجر نے۔۔۔

 اپنی ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر نسیم شاہ فارم کے قریب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش وصی عباس شاہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔پولیس نے ملزم کے قبضے سے شاپر میں چھپائی گئی 1060 گرام آئس برآمد کر لی۔پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ اس سے مزید انکشافات کی توقع بھی کی جا رہی ہے ۔اس موقع پر ڈی پی او کیپٹن (ر) علی بن طارق نے کہا کہ ضلع بھر میں منشیات کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں اور منشیات کے گھناؤنے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں