تین جرائم پیشہ عناصرگرفتار شراب اورپمپ ایکشن برآمد
گگومنڈی(نامہ نگار)جرائم پیشہ عناصرسے شراب اورپمپ ایکشن برآمد۔پولیس نے طاہر جٹ،آصف مسیح،خالدفرید وٹوکیخلاف مقدمات درج کرکے۔۔۔
انہیں حوالات میں بند کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزتھانہ پولیس گگومنڈی کا اسسٹنٹ سب انسپکٹر رانا غضنفر عباس دوران گشت شیخ فاضل روڈ پر موجود تھا کہ مشکوک پیدل جاتے ہوئے طاہرجٹ ساکن 187 ای بی کی تلاشی لی تواس کے قبضہ سے چادرمیں لپیٹی ہوئی پمپ ایکشن معہ کارتوس برآمدہوئی جبکہ سید عامرحسین کاظمی نے خالد فرید وٹو ساکن 169 ای بی سے 18لٹرشراب اوراے ایس آئی محمدشاہدمحمودنے آصف مسیح سکنہ187ای بی کے قبضہ سے22لٹردیسی شراب برآمدکی ہے پولیس نے مقدمات درج کرکے ملزموں کوحوالات میں بندکردیاہے ۔