تھانہ شیدانی پولیس کا چھاپہ منشیات فروش چرس سمیت گرفتار
رحیم یارخان (نمائندہ خصوصی ) تھانہ شیدانی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو چرس سمیت گرفتار کر لیا۔ ۔۔۔
تفصیل کے مطابق سب انسپکٹر محمد عارف نے دیگر پولیس اہلکاروں کے ہمراہ دوران گشت مخبر کی اطلاع پر خانبیلہ روڈ پر چھاپہ مار کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران منشیات فروش کاشف اقبال عرف کوڑے شاہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے ایک کلو دس گرام چرس برآمد کر لی۔