گنا سے لوڈ ٹرالی پر حملہ فائرنگ سے ٹائر پھٹ گئے

گنا سے لوڈ ٹرالی پر حملہ  فائرنگ سے ٹائر پھٹ گئے

رحیم یار خان (نمائندہ خصوصی ) موضع مبارک بھارا کے قریب گنا لوڈ کرکے شوگرملز لے جانے والی ٹریکٹر ٹرالی پر نامعلوم حملہ آوروں نے۔۔۔

 اندھادھند فائرنگ کی، جس سے ٹرالی کے ٹائر پھٹ گئے اور ڈرائیور اظہر بال بال بچ گیا۔ زمیندار عبدالحفیظ نے پولیس کو دی گئی اطلاع میں بیان کیا کہ 22 سالہ ڈرائیور اظہر گنا لوڈ کر کے شوگرملز لے جا رہا تھا کہ راستے میں نصف درجن ملزمان نے گھات لگا کر حملہ کر دیا۔ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں ڈرائیور زخمی ہونے سے بچ گیا، تاہم ٹریکٹر ٹرالی کے ٹائر برسٹ ہوگئے اور وہ حرکت کرنے سے قاصر ہو گیا۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے ۔ پولیس کو اطلاع ملنے پر بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچا، مگر ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں