تلمبہ کے نجی ہسپتال سے چار سالہ بچہ پراسرارطورپر لاپتا

تلمبہ کے نجی ہسپتال سے  چار سالہ بچہ پراسرارطورپر لاپتا

تلمبہ (نامہ نگار) تلمبہ کے ایک معروف نجی ہسپتال سے چار سالہ بچہ پراسرار طور پر لاپتا ہو گیا جس سے علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ ۔۔۔

تفصیلات کے مطابق چار سالہ حمید اللہ ولد عمر خان سکنہ موضع اڑی والا اچانک ہسپتال سے غائب ہو گیا۔ بچے کی گمشدگی کو تقریباً 30 گھنٹے گزر چکے ہیں تاہم پولیس اور لواحقین کی تلاش کے باوجود تاحال بچے کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور مختلف مقامات پر سرچ آپریشن بھی جاری ہے ۔ دوسری جانب بچے کے والد عمر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو بھرپور انداز میں تلاش کا عمل تیز کرنا چاہیے اور میرے بیٹے کی جلد بازیابی یقینی بنائی جائے کیونکہ اہل خانہ شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔ادھر پختون کمیونٹی کے افراد کی بڑی تعداد نے نجی ہسپتال کے باہر احتجاجی دھرنا دے رکھا ہے ۔ تھانہ تلمبہ پولیس اور ڈی ایس پی میاں چنوں بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر موجود ہیں اور بچے کی گمشدگی کا معمہ حل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں