ڈیرہ نواب صاحب:اسسٹنٹ کمشنر نے پمپ سیل کردیا
ڈیرہ نواب صاحب (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر نے شہر اور مضافات کے مختلف پٹرول پمپوں پر چھاپے مار کر تیل کی۔۔۔
سپلائی اور پیمانوں کا جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر بہاولپور کی ہدایت پر چھاپے کے دوران پمپ مالکان اور عملے کو ہدایت دی گئی کہ ذخیرہ اندوزی یا عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈالنے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ خلاف ورزی کرنے والے پمپ کے خلاف سخت کارروائی کی گئی اور اسے سیل کر دیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ ریڈر محمد شہزاد بھی موجود تھے ۔