ڈی اے پی کھاد کے نرخ بڑھنے سے کسان پریشان
ڈیرہ نواب صاحب (نامہ نگار ) عالمی مارکیٹ میں ڈی اے پی کھاد کے نرخوں میں اضافہ کے بعد پاکستان میں بھی ایف ایف سی اور اینگرو کمپنی نے فی بیگ دو سو روپے اضافے کا اعلان کیا ہے ۔۔۔۔
اس کے نتیجے میں ڈی اے پی کھاد کے نرخ تیرہ ہزار آٹھ سو روپے فی بوری سے بڑھ کر چودہ ہزار روپے تک پہنچ گئے ہیں۔ مارکیٹ میں سونا ڈی اے پی کھاد بھی چودہ ہزار ایک سو روپے میں دستیاب ہے ۔ عالمی مارکیٹ میں ڈی اے پی کھاد کی قیمت 690 ڈالر سے بڑھ کر 740 ڈالر تک جا پہنچی ہے ، جس کے باعث آنے والے دنوں میں مزید قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔