پل گری میں زہریلے سانپ نے خاتون کو ڈس لیا

پل گری میں زہریلے سانپ  نے خاتون کو ڈس لیا

رحیم یار خان (نمائندہ خصوصی ) - پل گری کے علاقے میں ایک زہریلے سانپ کے ڈسنے سے 32 سالہ شبانہ بی بی شدید متاثر ہو گئی۔ ۔۔۔

اطلاعات کے مطابق شبانہ بی بی اپنے گھر کے قریب کھیتوں میں کام کر رہی تھی کہ اچانک چھپے ہوئے سانپ نے اسے ڈس لیا۔ سانپ کے ڈسنے کے بعد متاثرہ خاتون بیہوش ہو گئی، جس پر ورثاء نے فوری طور پر اسے قریبی ہسپتال منتقل کیا۔ ہسپتال میں شبانہ بی بی کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں