عوام کو ریلیف کیلئے سہولت بازار فتح پور کا افتتاح

عوام کو ریلیف کیلئے سہولت بازار فتح پور کا افتتاح

حکومت سہولت بازاروں کا دائرہ کار وسیع کر رہی ہے :ایم این اے افضل کھوکھر

فتح پور (نامہ نگار) پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کے تحت قائم کیے گئے سہولت بازار فتح پور کا افتتاح رکن قومی اسمبلی ملک محمد افضل کھوکھر، ڈپٹی کمشنر لیہ آصف علی ڈوگر اور مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنماؤں ملک عثمان علی اولکھ اور ملک عبدالشکور سواگ نے کیا۔ اس موقع پر مقامی معززین اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ حکومت عوام کو اشیائے ضروریہ سستے داموں فراہم کرنے کے لیے سہولت بازاروں کا دائرہ کار وسیع کر رہی ہے تاکہ مہنگائی کے دور میں عام آدمی کو براہ راست ریلیف مل سکے ۔ڈپٹی کمشنر لیہ آصف علی ڈوگر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ شہریوں کو معیاری اشیاء مناسب قیمتوں پر دستیاب ہوں اور بازاروں میں سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔تقریب میں شریک مقامی رہنماؤں اور شہریوں نے حکومت کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ سہولت بازار کے قیام سے علاقے کے لوگوں کو روزمرہ اشیاء سستی اور آسانی سے دستیاب ہوں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں