پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی :حسن رضا
مقررہ نرخوں سے زائد قیمت پر فروخت برداشت نہیں کی جائے گی
بہاولپور (سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا کی زیر صدارت پیٹرولیم ایسوسی ایشن بہاولپور کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی اور طلب و رسد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور سٹی خلیل احمد، اسسٹنٹ کمشنر صدر اور پیٹرولیم ایسوسی ایشن کے عہدیداران شریک ہوئے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی اور ذخیرہ اندوزی یا مقررہ نرخوں سے زائد قیمت پر فروخت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پٹرول پمپس پر وافر اسٹاک یقینی بنایا جائے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں مسلسل نگرانی جاری رکھیں گی۔