ڈیرہ نواب صاحب : ویلڈنگ کی دکان میں آگ بھڑک اٹھی

ڈیرہ نواب صاحب : ویلڈنگ کی دکان میں آگ بھڑک اٹھی

نواحی علاقہ اڈہ ظاہر پیر میں آگ سے تین افراد جھلس کر زخمی ہوئے

 ڈیرہ نواب صاحب (نامہ نگار ) اڈہ ظاہر پیر کے قریب ویلڈنگ کی دکان پر اچانک آگ بھڑک اُٹھی، جس کے نتیجے میں تین افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ۔ متاثرہ افراد میں ندیم، مٹھن اور گل بہار شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹریکٹر کی ٹینکی ویلڈنگ کے دوران اچانک آگ بھڑک اُٹھی اور تینوں افراد اس کی لپیٹ میں آ گئے ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پا کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے ، جس پر ہسپتال میں فوری طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔ مقامی افراد اور اہل علاقہ نے بھی ریسکیو ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ فوری کارروائی سے مزید نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں