سنٹرل جیل بہاولپور میں ارش ادائیگی کے بعد تین قیدی رہا

سنٹرل جیل بہاولپور میں ارش ادائیگی کے بعد تین قیدی رہا

مخیر حضرات کے تعاون سے تیرہ لاکھ روپے سے زائد اداکئے گئے

 بہاولپور (سٹی رپورٹر) حکومت پنجاب اور آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر کی ہدایات کے مطابق سنٹرل جیل بہاولپور میں اسیران کی فلاح و بہبود کے اقدامات جاری ہیں۔ سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل شہرام توقیر خان کی کاوش اور میاں انڈسٹریز کے سابق چیئرمین پی سی جی اے چوہدری وحید ارشد کے تعاون سے 13لاکھ روپے سے زائد ارش ادا کر کے تین قیدیوں محمد ندیم ولد نوراللہ، زین شاہ ولد عبدالجبار اور محمد اکبر ولد اللہ وسایا کو رہا کر دیا گیا۔ جیل انتظامیہ کے مطابق یہ قیدی مالی مجبوری کے باعث ارش اور معاوضہ ادا نہ کرنے کی وجہ سے قید تھے ۔ سپرنٹنڈنٹ جیل نے چوہدری وحید ارشد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دیگر مخیر حضرات سے بھی اس کارِ خیر میں حصہ لینے کی اپیل کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں