پٹرلیم قیمتوں میں اضافہ قابل قبول نہیں، افتخار احمد خان بابر

پٹرلیم قیمتوں میں اضافہ قابل قبول نہیں، افتخار احمد خان بابر

رمضان المبارک میں دوسری بار قیمتوں میں اضافہ انتہائی افسوسناک ،رد عمل

ماہڑہ (نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے انفارمیشن سیکرٹری وچیئرمین سول ایوی ایشن ایم این اے نواب زادہ افتخار احمد خان بابر کا پٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو مسترد کردیا۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لٹر55 روپے اضافہ عوام پر بڑا معاشی بوجھ ہے ،رمضان المبارک میں دوسری بار قیمتوں میں اضافہ انتہائی افسوسناک ہے ۔اس اضافے سے مہنگائی کی نئی لہر آئے گی اور عوام کی مشکلات بڑھیں گی حکومت کو عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مزید بوجھ ڈالنے سے گریز کرنا چاہیے ۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کسی صورت قابل قبول نہیں ،موجودہ حالات میں عوام پہلے ہی شدید مہنگائی کا شکار ہیں ۔حکومت فوری طور پر قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ معیشت اور عوام دونوں کیلئے نقصان دہ ہوگا ۔عوام دوست پالیسیوں کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں حکومت کو چاہیے کہ مہنگائی کم کرنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں