اغواء کے بعدزیادتی ،بیان سے منحرف متاثرہ لڑکی کیخلاف مقدمہ درج
گگومنڈی(نامہ نگار)اغواء کے بعدزیادتی کے مقدمہ کاڈراپ سین،بیان سے منحرف ہونے پرمبینہ متاثرہ لڑکی ہی قانون کے شکنجے میں آگئی۔ تفصیلات کے مطابق تقریباًایک ماہ قبل چک نمبر185ای بی کے۔۔
رہائشی حفیظ مغل نے تھانہ گگومنڈی میں مقدمہ درج کراتے ہوئے الزام لگایاتھاکہ دیہہ ہذاکے رہائشی عباس آرائیں نے اس کی بیٹی (ا) کواغواء کے بعدزیادتی کانشانہ بنایاہے اس مقدمہ میں متاثرہ لڑکی نے بھی پولیس کواپنابیان ریکارڈکرایاتھاکہ عباس نے اغواء کے بعدزیادتی کانشانہ بنایاتھا،گزشتہ روزعدالت میں ارم حفیظ پولیس کودئیے گئے بیان سے منحرف ہوگئی جس پرسب انسپکٹرمحمدشفیق کی مدعیت میں پولیس نے ارم حفیظ کے خلاف اینٹی ریپ ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے ۔