گھریلو ناچاقی سے دل برداشتہ نوجوان کی خودکشی
ملتان (کرائم رپورٹر)تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے جہانگیر آباد میں گھریلو حالات سے دل برداشتہ نوجوان نے خودکشی کرلی۔۔۔
پولیس کے مطابق جہانگیر آباد کا رہائشی نوجوان کاشف گھریلو ناچاقی سے شدید پریشان تھا۔ اسی رنجش اور ذہنی دباؤ کے باعث اس نے زندگی کا خاتمہ کرنے کے لئے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا لیں۔ گولیاں کھانے کے بعد اس کی حالت غیر ہوگئی تو اہل خانہ نے فوری طور پر اسے تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کردیا۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے نوجوان کو بچانے کی کوشش کی تاہم وہ دورانِ علاج جانبر نہ ہوسکا اور نشتر ہسپتال میں دم توڑ گیا۔