شہر میں ناجائز اسلحہ رکھنے پر چار افراد گرفتار
ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں چار افراد کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کر دی۔۔۔
مختلف تھانوں کی پولیس نے کارروائیوں کے دوران ملزموں کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔پولیس کے مطابق تھانہ بی زیڈ کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم رشید کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے پستول اور گولیاں برآمد کر لیں۔ اسی طرح سٹی شجاع آباد پولیس نے ملزم عالیان کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے پستول برآمد کیا۔دریں اثنا جلیل آباد پولیس نے کارروائی کے دوران ملزم محمد عمر کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے پستول جبکہ مظفر آباد پولیس نے ملزم جاوید کے قبضے سے رپیٹر برآمد کر لیا۔