موبائل چھیننے کی کوشش ،مزاحمت پر شہری گولی لگنے سے زخمی
ملتان (کرائم رپورٹر)ممتاز آباد پولیس کے علاقے میں موبائل چھیننے کی کوشش پر شہری عبداللہ گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔۔
پولیس کے مطابق تین نامعلوم مسلح افراد نے عبداللہ سے موبائل چھیننے کی کوشش کی، لیکن شہری نے مزاحمت کرتے ہوئے شور مچانا شروع کر دیا۔مسلح ملزموں نے غصے میں آ کر عبداللہ کو ٹانگ پر گولی مار دی اور فرار ہو گئے ۔ زخمی کو ریسکیو 1122 کی مدد سے فوری طور پر نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ۔