21 رمضان پر امام بارگاہوں کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

21 رمضان پر امام بارگاہوں  کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

ملتان (کرائم رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر ملتان عثمان اکرم گوندل نے 21 رمضان المبارک کے موقع پر امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے ملتان شہر کی مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔۔

اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز حیدر علی اور دیگر اعلیٰ پولیس افسر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔آر پی او نے حساس امام بارگاہوں کے داخلی و خارجی راستے ، واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز، سی سی ٹی وی کیمروں اور ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ عزاداروں اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور سکیورٹی انتظامات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہ کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں