اکرم جاوید نے ایکسین میلسی کا دوبارہ چارج سنبھال لیا
ایس ای کی ٹریننگ کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد دوبارہ تعیناتی پر مبارکباد
میلسی (نامہ نگار)واپڈا میلسی کے ایکسین چودھری محمد اکرم جاوید نے ایس ای کی ٹریننگ کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد دوبارہ بطور ایکسین میلسی اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ۔ اس موقع پر مختلف سماجی اور صحافتی شخصیات نے انہیں مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔مبارکباد دینے والوں میں محمد اسلم خان یوسفزئی، سجاد احمد سعیدی، ایس ڈی او سرفراز اور شبو خان بلوچ سمیت دیگر شخصیات شامل تھیں۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چودھری محمد اکرم جاوید ایک محنتی، دیانتدار اور باصلاحیت افسر ہیں جو اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بدولت محکمہ میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ چودھری محمد اکرم جاوید کی قیادت میں میلسی اور گردونواح میں بجلی سے متعلق مسائل کے حل اور صارفین کو بہتر سہولیات کی فراہمی میں مزید بہتری آئے گی۔ اس موقع پر شرکاء نے ان کی پیشہ ورانہ ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔