عظمیٰ بخاری کا عبدالرحمٰن کانجو کی والدہ کی وفات اظہار تعزیت

عظمیٰ بخاری کا عبدالرحمٰن کانجو کی والدہ کی وفات اظہار تعزیت

ایم پی اے سمیع اللہ کے ہمراہ کانجو ہاؤس آمد، فاتحہ خوانی، درجات کی بلندی کیلئے دعاسوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ،صوبائی وزیر اطلاعات کا اظہار ہمدردی

کہروڑپکا (نمائندہ دنیا)صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات و ثقافت عظمیٰ بخاری اور ان کے شوہر ممبر صوبائی اسمبلی سمیع اﷲ خان کانجو فارم ہاؤس کہروڑپکا پہنچے جہاں انہوں نے وزیر مملکت عبدالرحمٰن خان کانجو کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔اس موقع پر عظمیٰ بخاری اور سمیع اﷲ خان نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق دے ۔تعزیتی ملاقات کے دوران انہوں نے عبدالرحمٰن خان کانجو اور اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ برابر کے شریک ہیں۔ اس موقع پر علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں جنہوں نے مرحومہ کے لیے دعا مغفرت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں