چوری ، ڈکیتی کی وارداتیں، شہری لاکھوں سے محروم
کیلاش، محمدمیاں سمیت متعدد شہریوں سے نقدی ،موبائل چھین لئے گئے
ملتان (کرائم رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہو گئے ۔ پولیس تھانہ گلگشت کے علاقے میں نامعلوم افراد مسجد کے گلہ سے رقم چوری کرکے فرار ہو گئے ۔تھانہ صدر کے علاقے میں نامعلوم ملزموں نے کیلاش سے اسلحہ کے زور پر نقدی اور موبائل فون چھین لیا اور فرار ہو گئے ۔ اسی طرح تھانہ کینٹ کے علاقے میں مسلح افراد نے محمد میاں سے نقدی اور دیگر سامان چھین لیا۔تھانہ جلیل آباد کے علاقے میں بھی نامعلوم افراد نے ایک شہری سے نقدی اور موبائل فون چھین لیا، جبکہ تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں مظفر کا موٹرسائیکل چوری کر لیا گیا۔پولیس نے مختلف مقدمات درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔