چک آر ایس فلائی اوور پر خوفناک حادثہ، دو جاں بحق
مسافر وین اور موٹر سائیکل میں تصادم، خاتون سمیت سات زخمی ہوگئے
سکندرآباد (نامہ نگار)عید کے تیسرے روز سکندرآباد کے قریب چک آر ایس فلائی اوور پر مسافر وین اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ خاتون سمیت سات افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اوورٹیک کرنے کی کوشش کے دوران پیش آیا۔ جاں بحق افراد میں شان نامی شخص جس کا تعلق روہیلانوالی سے بتایا جاتا ہے ، اور ایک 10 سالہ بچہ شامل ہیں۔ زخمیوں میں انس، روحا، امتیاز اور شاہد شامل ہیں جبکہ دیگر زخمیوں کی شناخت نہ ہو سکی۔ریسکیو ٹیموں نے فوری موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ ایک زخمی سمیت جاں بحق افراد کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دیگر چھ زخمیوں کو نشتر ٹو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔