کہروڑ پکا،گھڑ دوڑ پر جوا ء لگانے والے 26افراد گرفتار

کہروڑ پکا،گھڑ دوڑ پر جوا ء لگانے والے 26افراد گرفتار

تین گھوڑے بمع ریڑھی، 21موبائل فون، نقدی قبضہ میں لے لی گئی

کہروڑپکا(نمائندہ دنیا )پولیس کی کامیاب کارروائی ،گھڑ دوڑ پر جوا لگانے والے 26 افراد گرفتار، تین گھوڑے بمع ریڑھی، 21 موبائل فون، نقدی قبضہ میں لے لی ،پولیس کا کہنا ہے کہ گھڑ دوڑ میں حادثات کا خطرہ بھی ہوتا ہے ، گزشتہ سال بھی اس دوڑ میں موٹر سائیکل حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوئے تھے ۔ تفصیل کے مطابق ایس ایچ او صدر عرفان سکھیرا نے اطلاع پر ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر بڑی نہر کے قریب سے ریس میں دوڑنے والے تین گھوڑے مالکان سمیت وہاں پر موجود 26 افراد کو قابو کر کے ان سے 21 موبائل 50 ہزار سے زائد نقدی رقم یہ برآمد کر لی گھوڑے اور مالکان کا تعلق امیر پور سادات کہروڑ پکا شہر لودھراں سے ہے تین گھوڑے قابو کر کے ان پہ مقدمے کا اندراج کر لیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق بکی موقع سے فرار ہو گئے ہیں ،لاکھوں روپے کا جوا ئہو رہا تھا جبکہ کہروڑپکا کا فیضو رحمانی نامی گھڑ مالک ابھی موقع پر نہیں پہنچا تھا۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ یہ ایک غیر قانونی عمل ہے اور اس کی اجازت نہیں دی جائے گی گزشتہ سال بھی اس ریس میں موٹر سائیکل حادثہ پیش آیا اس میں کئی لوگ زخمی ہوئے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں