ڈپٹی کمشنرخانیوال کاسروس ڈیلیوری اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ

ڈپٹی کمشنرخانیوال کاسروس ڈیلیوری اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ

ہسپتال میں مریضوں کی آمد اور طبی سہولتوں کا تفصیلی معائنہ،ہدایات دیں

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید نے چھٹی کے روز اچانک میاں چنوں کا دورہ کیا اور سروس ڈیلیوری کا جائزہ لینے کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچیں۔ انہوں نے ہسپتال میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے ڈیوٹی روسٹرز، مریضوں کی آمد اور طبی سہولیات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ ایمرجنسی وارڈز، مختلف شعبہ جات اور فارمیسی کا بھی جائزہ لیا گیا اور شہریوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے میاں چنوں شہر کے ترقیاتی کاموں، ڈیوائیڈرز کی بیوٹیفکیشن اور مونوومنٹ کی تعمیر کا بھی معائنہ کیا اور افسران کو کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت دی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ میاں چنوں شہر میں سروس ڈیلیوری اور ترقیاتی منصوبے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ترجیحات میں شامل ہیں اور کام مزید تیز کیا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں