وسیب کے دوستوں کی محبتوں کا مقروض ہوں،محمد اسلم
والد کی وفات پر غم بانٹا،اظہار تعزیت کیا، ممنون ہوں، رکن کینیڈین پارلیمنٹکینیڈا کی امیگریشن اور ویزہ سے متعلق رہنمائی کیلئے ہروقت حاضر ہوں، گفتگو
سکندرآباد(نامہ نگار)ممبر پارلیمنٹ آف کینیڈا و برسر اقتدار لبرل پارٹی کے سینئر رہنما انجینئر حافظ محمد اسلم جکھڑ نے کہا کہ سکندرآباد کے لوگوں اور وسیب کے دوستوں کی محبتوں کا مقروض ہوں۔میرے والد کی وفات پر اہل علاقہ نے جس طرح میرا غم بانٹا اور دلی دکھ و غم کا اظہار کیا میں اس پر تمام احباب کا دلی طور پر ممنون ہوں۔کینیڈا کی پارلیمنٹ میں میرا جانا والدین اور آپ دوستوں کی دعاوں کا نتیجہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ میرے دروازے 24 گھنٹے اہل علاقہ کیلئے کھلے ہیں۔کینیڈا کی امیگریشن اور ویزہ سے متعلق رہنمائی کیلئے ہروقت حاضر ہوں۔قبل ازیں سابق چیئرمین یوسی سکندرآباد رانا محمد اکرم راجپوت،ڈی ای او ریسکیو خانیوال رائو اعجاز انجم، چک آر ایس کی سیاسی و سماجی شخصیت بہرام خان بلوچ،حمزہ بہرام خان،ریسکیو کے ای ایم ٹی رانا وقاص بشیر نے رانا اسلم جکھٹر،ایس پی موٹروے پولیس رحیم یار خان رانا اسماعیل جکھڑ،ایلیٹ پولیس کے اہلکار رانا محمد اکرم جکھڑ سے ان کے والد مقامی زمیندار رانا سلطان محمود جکھڑ کی وفات پر ان کے گھر جا کر فاتحہ خوانی کی اور دلی تعزیت کا اظہار کیا۔