کوٹ ادو ، عید کے تیسرے روز صفائی انتظامات کا جائزہ
مختلف علاقوں کے دورے کئے گئے ، عملے کو صفائی مزید بہتر بنانے کی ہدایات
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) عید الفطر کے تیسرے روز صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے مختلف علاقوں کا دورہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر بلال سلیم کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ انچارج ویسٹ مینجمنٹ کمپنی مظہر حسین اور محمد نادر عباس نے شہر کے مختلف وارڈز میں صفائی کی صورتحال چیک کی۔ اس موقع پر عملے کو ہدایت دی گئی کہ صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے اور کوڑا کرکٹ کی بروقت تلفی یقینی بنائی جائے ۔ حکام نے کہا کہ عید کے موقع پر شہریوں کو صاف ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے اور کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔