بس میں سوار مسافر کی پراسرار ہلاکت، لاش ورثاء کے سپرد
رحیم یارخان(نمائندہ خصوصی )مسافربس میں سوار ملتان کے رہائشی شخص کی پراسرارہلاکت’ پولیس نے ورثاء کی جانب سے کارروائی سے انکارکردینے پرلاش تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی۔۔۔۔
تفصیل کے مطابق گزشتہ روز محسن ٹاؤن بستی اﷲ داد ملتان کارہائشی محمدعامر جوکہ کراچی سے نجی کمپنی کی بس پر واپس گھرجارہاتھا کہ محمدپورانٹرچینج کے نزدیک بس میں مردہ پایاگیا’اطلاع ملنے پر پولیس نے دوران سفرہلاک ہونیوالے ملتان کے رہائشی محمدعامرکی لاش تحویل میں لیکرشیخ زیدہسپتال منتقل کردی تاہم ورثاء کی جانب سے پوسٹ مارٹم اورپولیس کارروائی کرنے سے انکاردینے پرلاش کارروائی کے بعدتدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی گئی۔