لیاقت پور میں بھی یوم پاکستان پر سادہ تقریب، پرچم کشائی

لیاقت پور میں بھی یوم پاکستان  پر سادہ تقریب، پرچم کشائی

لیاقت پور (تحصیل رپورٹر) یوم پاکستان کے سلسلے میں میونسپل کمیٹی لیاقت پور میں سادہ مگر پروقار تقریب منعقد ہوئی۔۔۔

، جس میں پرچم کشائی کی گئی اور قومی ترانہ پیش کیا گیا۔تقریب کی میزبانی اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور محمد ابراہیم میلادی کھر نے کی جبکہ چودھری محمود احمد ایم پی اے مہمان خصوصی تھے ۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض ابوہریرہ علوی نے سرانجام دیے ۔ اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سید سبطین حیدر، سابق چیئرمین بلدیہ راشد رفیق چودھری، سابق وائس چیئرمین آصف رشید رحمانی، حاجی محمد یامین، طارق شاد، صدر بار اشفاق ملانہ، صدر پریس کلب وحید رشدی، جنرل سیکرٹری تحصیل انجمن تاجران ممتاز حسین کے نمائندگان اور سول سوسائٹی کے ارکان بھی موجود تھے ۔ریسکیو 1122 کے دستے نے سلامی دی جبکہ تقریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے دعا کی گئی۔

 اسسٹنٹ کمشنر نے کفایت شعاری پالیسی کے تحت اپنی رہائش گاہ سے میونسپل کمیٹی دفتر تک پیدل آ کر سادگی اور ذمہ داری کا عملی پیغام دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں