میپکو میں عید کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی

میپکو میں عید کے دوران  بجلی کی بلا تعطل فراہمی

ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو)ریجن میں عیدالفطر اور یوم پاکستان کے موقع پر بجلی کی۔۔۔

 بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا گیا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گل محمد زاہد کی زیر نگرانی اعلیٰ افسر اور فیلڈ سٹاف نے متحرک کردار ادا کیا اور بجلی کے نظام کی مسلسل نگرانی جاری رکھی۔جنرل منیجر آپریشن انجینئر محمد اکرم سیال، چیف انجینئر آپریشن اینڈ مینٹی نینس محمد شہزاد راعی، ریجنل منیجر ایم اینڈ ٹی فرسٹ راجیش کمار راٹھی اور انچارج پاور ڈسٹری بیوشن سنٹر عرفان بشیر پاور ڈسٹری بیوشن سنٹرز میں موجود رہے اور ترسیلی نظام پر کڑی نظر رکھی۔ عید کے دوران کسی بھی ممکنہ خرابی سے فوری نمٹنے کے لئے ہنگامی اقدامات کئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں