عید پر پارکوں کی صفائی،سکیورٹی کے بہترین انتظامات

عید پر پارکوں کی صفائی،سکیورٹی کے بہترین انتظامات

عوام کوبہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے کاوشیں جاری رہیں گی، وسیم حسن

ملتان (لیڈی رپورٹر)ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان سید وسیم حسن نے کہا ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر افسروں اور ملازمین نے محنت اور لگن سے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیں۔ پارکوں میں صفائی اور سکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے جبکہ عوامی سہولیات کی فراہمی کے لئے عملہ بروقت موجود رہا۔انہوں نے کہا کہ گرین بیلٹس اور چوکوں پر لائٹس کی بہتری کے لئے بھی عملے نے بھرپور ذمہ داریاں ادا کیں۔ ایم ڈی نے تمام ملازمین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام الناس کو بہتر تفریحی سہولیات فراہم کرنے کے لئے مسلسل خدمات انجام دیتے رہے ۔سید وسیم حسن کا کہنا تھا کہ ادارہ آئندہ بھی اہم مواقع پر شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے اپنی کاوشیں جاری رکھے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں