عید پر ٹرانسپورٹ کی چیکنگ، اوورچارجنگ پر جرمانے

عید پر ٹرانسپورٹ کی چیکنگ، اوورچارجنگ پر جرمانے

ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں تیز، مسافروں کو ریلیف فراہم کیا گیا

ملتان (لیڈی رپورٹر)عیدالفطر کے تیسرے روز مسافروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ نے جنرل بس سٹینڈز اور مختلف بس ٹرمینلز پر کرایوں کی چیکنگ کا عمل تیز کر دیا۔ سیکرٹری آر ٹی اے کی سربراہی میں خصوصی ٹیموں نے مختلف ٹرانسپورٹ اڈوں کا دورہ کیا اور بسوں و ویگنوں میں مقررہ کرایوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔چیکنگ کے دوران گاڑیوں میں آویزاں کرایہ نامے باقاعدگی سے چیک کئے گئے جبکہ مسافروں سے بھی وصول کئے جانے والے کرایوں کے بارے میں معلومات حاصل کی گئیں۔ زائد کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیورز اور ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے موقع پر جرمانے عائد کئے گئے ۔سیکرٹری آر ٹی اے نے ہدایت کی کہ سرکاری نرخنامے کی مکمل پابندی کی جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ عید کے دنوں میں اوورچارجنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور مسافروں کے حقوق کا ہر ممکن تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ چیکنگ کا عمل تعطیلات کے دوران بلا تعطل جاری رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں