فارم 47والوں نے عوام کی محرومیوں میں اضافہ کیا، تیمور
حلقے کے عوام آج بھی بانی پی ٹی آئی کے منشور کے ساتھ کھڑے ہیں ، بیان
ملتان (لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر این اے 148 بیرسٹر ملک تیمور الطاف مہے نے عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخیر حضرات کو چاہئے کہ عید کے پُرمسرت موقع پر مستحق گھرانوں کو ہرگز نہ بھولیں اور اپنی خوشیوں میں انہیں بھی شامل کریں۔انہوں نے کہا کہ حلقے کے بڑھتے ہوئے مسائل پر شدید تشویش ہے اور فارم 47 کے ذریعے کامیاب ہونے والوں نے مسائل حل کرنے کے بجائے محرومیوں میں اضافہ کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے کہ حلقے کے عوام آج بھی دل سے بانی تحریک انصاف کے منشور کے ساتھ کھڑے ہیں۔ملک تیمور الطاف مہے نے مزید کہا کہ تحریک انصاف ملک کی بڑی سیاسی جماعت ہے جس نے ہمیشہ آئین و قانون کی بالادستی اور حقیقی جمہوریت کے فروغ کے لئے آواز بلند کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ عوام کی دعاؤں سے بانی پارٹی سمیت تمام رہنما اور کارکنان جلد رہا ہو کر عوام کے درمیان ہوں گے ۔