میٹرک امتحانات میں سکیورٹی، شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت

میٹرک امتحانات میں سکیورٹی، شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت

نقل کے سدباب کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گامانیٹرنگ نظام مزید موئثر بنائی ،سخت نگرانی جاری رکھی جائے ، چیئرمین بورڈ

ملتان (وقائع نگار خصوصی، لیڈی رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن و چیئرمین تعلیمی بورڈ عامر کریم خاں نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے دوران امتحانی مراکز میں سکیورٹی، شفافیت اور بہتر انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی۔ انہوں نے مختلف امتحانی سنٹرز کا دورہ کر کے سہولیات، سکیورٹی اور نظم و ضبط کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران کمشنر عامر کریم خاں نے گورنمنٹ گرلز سکول سمیت دیگر امتحانی مراکز کا معائنہ کیا جہاں طلبہ کیلئے بیٹھنے کے انتظامات، صاف ستھرا ماحول اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے اس موقع پر واضح کیا کہ امتحانات کے انعقاد میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام انتظامات کو ہر صورت بہتر بنایا جائے ۔بعد ازاں انہوں نے لاسال ہائر سیکنڈری سکول میں قائم امتحانی سنٹر کا بھی دورہ کیا اور وہاں کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ امتحانی مراکز میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کے ساتھ شفافیت کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی بے ضابطگی کی گنجائش نہ رہے ۔انہوں نے مانیٹرنگ کے نظام کو مزیدموئثربنانے اور مسلسل نگرانی جاری رکھنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ نقل کے سدباب کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ طلبہ کو پرامن اور سازگار ماحول فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے تاکہ وہ یکسوئی کے ساتھ امتحانات دے سکیں اور بہتر نتائج حاصل کر سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں