دو مختلف کیسز میں چار ملزموں کا جوڈیشل ریمانڈ
ملتان(کورٹ ر پورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے بغیر اطلاع مکان کرایہ پر دینے پر گرفتار دو افراد اور ناجائز اسلحہ کیس میں زیر حراست دو ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ۔۔۔۔
تھانہ ستیل ماڑی نے علاقہ کے دو افراد کا مران اور علی رفیق کے خلاف بغیر اطلاع مکان کرائے پر دینے پر مقدمہ درج کر لیا تھا ۔ پولیس نے گزشتہ روز ان پانچوں افراد کو عدالت میں پیش کیا اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی۔دریں اثناء جوڈیشل مجسٹریٹ نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں گر فتار دو ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔