فورتھ شیڈول کی خلاف ورزی پر کارروائی، مقدمات درج
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی تھانوں میں حاضری نہ دینے پر کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے فورتھ شیڈولرز کے خلاف کارروائی کا آغاز ۔۔
۔تھانہ صدر سرور شہید نے عتیق احمد سپل، تھانہ کوٹ ادو نے محمد منصور جبکہ تھانہ سٹی نے محمد فاروق کیخلاف تھانہ حاضری نہ دینے پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے ہیں۔ پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔