کچن میں کھیلتے بچہ ٹب میں گر کر بے ہوش، ہسپتال داخل
ملتان (کرائم رپورٹر)ملتان کے علاقے اولڈ دنیاپور روڈ کچی کوٹھی سٹاپ پر ایک واقعہ پیش آیا جہاں ایک بچہ کچن میں۔۔
کھیلتے ہوئے پانی سے بھرے ٹب میں گر گیا جس کے باعث وہ بے ہوش ہو گیا۔ واقعے کی اطلاع فوری طور پر ریسکیو 1122 کو دی گئی۔ کال موصول ہونے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی تو بچہ بے ہوش تھا، جسے فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد بچے کی حالت بہتر ہوئی اور وہ سٹیبل ہو گیا۔