ایران ،امریکا میں جنگ بندی خوش آئند، مخدوم احمد

ایران ،امریکا میں جنگ بندی خوش آئند، مخدوم احمد

پاکستان کی فعال سفارتکاری ، دانشمندانہ حکمت عملی قابل تحسین

ملتان (لیڈی رپورٹر)پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود، سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم اور چیف کوآرڈینیٹر عبدالقادر شاہین نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی امن کی جانب ایک خوش آئند پیش رفت ہے ۔مشترکہ بیان میں رہنماؤں نے کہا کہ تمام فریقین کی جانب سے جنگ بندی کے حصول کی کوششیں قابل تعریف ہیں اور دنیا کو جنگ نہیں بلکہ مکالمے اور دانشمندی کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پیش رفت خطے میں استحکام اور خوشحالی کا باعث بنے گی۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اس نازک مرحلے پر پاکستان کی فعال سفارتکاری اور دانشمندانہ حکمت عملی قابل تحسین ہے ، جس نے عالمی سطح پر ملک کو ایک ذمہ دار اور امن پسند ریاست کے طور پر منوایا۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی ایک بڑے انسانی المیے میں تبدیل ہو سکتی تھی۔

، تاہم پاکستان نے بروقت سفارتی اقدامات کر کے اعتماد سازی میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ جنگ بندی کے لئے دی گئی مہلت مذاکرات کے فروغ کا سنہری موقع ہے ، جس سے دیرپا امن کی راہ ہموار ہو سکتی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں