حادثے میں تین خواتین کے جاں بحق ہونے پر ڈرائیور کیخلاف مقدمہ

 حادثے میں تین خواتین کے جاں  بحق ہونے پر ڈرائیور کیخلاف مقدمہ

ملتان ( کرائم رپورٹر )ٹریفک حادثہ میں تین خواتین کے جاں بحق اور متعدد افراد کو زخمی کرنے کے الزام میں پولیس نے ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔۔۔

 صدر پولیس کو سب انسپکٹر ظفر نے بتایا کہ حادثہ کی اطلاع پر موقع پر پہنچے تو معلوم ہوا کہ پھٹہ رکشہ سڑک کنارے موجود تھا ٹرک تیزرفتاری اور غفلت کا مرتکب ہوکر رکشہ پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں تین خواتین جاں بحق ہوگئیں اورمتعدد افراد زخمی ہوئے پولیس نے ڈرائیور ملزم سلیم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا اور کارروائی شروع کردی ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں