گندم کے کھیت میں پٹاخہ چلنے سے آگ لگ گئی
جلال پورپیروالا(نامہ نگار)گندم کے کھیت میں پٹاخہ چلنے سے آگ لگ گئی، ریسکیو ٹیم نے آگ پر قابو پالیا۔۔۔۔
تفصیل کے مطابق پٹی بنگلہ کے قریب گندم کے کھیت میں آگ بھڑک اٹھی۔آگ لگنے سے کئی ایکڑ گندم متاثر ہو ئی۔ فائر فائٹرز کی جانب سے آگ پر قابو پا لیا گیا ہے ۔بچے نے کھیت میں پٹاخہ چلایا جسکی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی۔