بارات کے ساتھ میلسی آنے والا نوجوان دریا میں ڈوب کر لاپتہ

 بارات کے ساتھ میلسی آنے والا  نوجوان دریا میں ڈوب کر لاپتہ

میلسی(نمائندہ دنیا)ہیڈ سائفن کے مقام پر ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں بارات کے ساتھ میلسی آنے والا نوجوان دریا میں ڈوب کر لاپتہ ہو گیا، جس کی تلاش کیلئے ریسکیو اداروں کا آپریشن مسلسل جاری ہے ۔ ۔۔۔

ملتان کے علاقے طارق آباد کا رہائشی محمد مدثر ولد محمد جاوید اپنے دوست کی بارات کے ہمراہ میلسی آیا تھا ہیڈ سائفن پر سیر و تفریح کے دوران وہ دریا کے کنارے سیلفی لینے میں مصروف تھا کہ اچانک پاؤں پھسلنے سے بے قابو ہو کر گہرے پانی میں جا گرا اور نظروں سے اوجھل ہو گیا۔ آخری اطلاعات تک نوجوان کی لاش برآمد نہیں ہو سکی جبکہ امدادی کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں