مظفرگڑھ، فیاض پارک میں جشن بہاراں فیسٹیول کا آغاز
فلاور شو میں خوبصورت ودلفریب پھولوں کی نمائش نے پارک کو رنگوں سے سجا دیا
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر) فیاض پارک میں جشنِ بہاراں فیسٹیول کا آغاز‘فلاور شو میں خوبصورت ودلفریب پھولوں کی نمائش نے پارک کو رنگوں سے سجا دیا‘شہریوں کیلئے رنگا رنگ تفریحی سرگرمیاں۔ مظفرگڑھ میں حکومت پنجاب کی کفایت شعاری پالیسی کے تحت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ کی ہدایات پر فیاض پارک میں سات روزہ جشنِ بہاراں فیسٹیول کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے منعقدہ فلاور شو میں خوبصورت اور دلفریب پھولوں کی نمائش نے پارک کو رنگوں سے سجا دیا، جس سے شہریوں کو خوشگوار اور پُرسکون ماحول میسر آ رہا ہے ۔ فیسٹیول میں نہ صرف پھولوں کی نمائش بلکہ دستکاری اور مختلف کھانے پینے کے سٹالز بھی عوام کی بھرپور توجہ حاصل کر رہے ہیں۔شہریوں کی بڑی تعداد فیاض پارک کا رخ کر رہی ہے ، جہاں وہ بہار کے حسین مناظر سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ تفریحی سرگرمیوں میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔ فیسٹیول نے شہریوں کے چہروں پر خوشیوں کے رنگ بکھیر دیے ہیں اور یہ ایونٹ عوام کیلئے ایک بہترین تفریحی موقع ثابت ہو رہا ہے ۔