سیلابی خطرات سے نمٹنے کیلئے سپر بند منصوبے پر کام شروع

سیلابی خطرات سے نمٹنے کیلئے سپر بند منصوبے پر کام شروع

اے سی مکرم سلطان کاحفاظتی سپر بند کے مختلف مقامات کا تفصیلی جائزہ

جلال پورپیروالا(نامہ نگار) سیلابی خطرات سے نمٹنے کیلئے مؤثر اقدامات، سپر بند منصوبے پر کام کا آغاز، جلال پور میں ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے بروقت اور مؤثر اقدامات کا آغاز کر دیا ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر مکرم سلطان نے مجوزہ سیلابی حفاظتی سپر بند کے مختلف مقامات کا تفصیلی دورہ کیا اور تعمیراتی سائٹس کا جائزہ لیا.اسسٹنٹ کمشنر نے سپر بند کے درمیانی علاقوں اور زیرِ اثر آنے والے رقبہ جات کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر دو اہم مقامات پر سپر بند تعمیر کیا جائے گا جس کا مقصد آئندہ آنے والے سیلابی ریلوں سے شہر اور اس کے گردونواح کی آبادی کو محفوظ بنانا ہے ۔ یہ حفاظتی بند کوٹلہ چاکر اور نوراجہ بھٹہ سے عمر پور روڈ تک تعمیر کیا جائے گا۔ ڈاکٹر مکرم سلطان نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے .اور اس مقصد کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں