کوآرڈنیٹر صوبیہ نور کا امتحانی مراکز کا دورہ، سہولتوں کا جائزہ
مجموعی طور پر انتظامات،نظم و ضبط پر اظہار اطمینان،بچوں کی کامیابی کیلئے دعا
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)ڈی جی خان بورڈ کے زیر اہتمام ہونیوالے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے حوالے بہترین منظم انتظامات، شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے کے جاری سلسلے میں کورآڈنیٹر ہائراینڈ سکول ایجوکیشن منسٹر سکول ایجوکیشن صوبیہ نور نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن وزیرتعلیم رانا سکندر حیات کی ہدایت پر گزشتہ روز مظفرگڑھ کا وزٹ کیا ۔نہوں نے میٹرک کے امتحانات کیلئے بنائے جانے والے امتحانی مراکز گورنمنٹ گرلز ہائی سکول خورشید آباد اور گورنمنٹ گرلز کالج کا معائنہ کیا۔انہوں نے امتحان دینے والی طالبات کیلئے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا۔