مساجد میں کھلی کچہریاں، مسائل سن کر موقع پر احکامات جاری

مساجد میں کھلی کچہریاں، مسائل  سن کر موقع پر احکامات جاری

وہاڑی (خبرنگار ،نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی تصور اقبال کی ہدایات پر عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے کھلی کچہریوں کا سلسلہ بھرپور انداز میں جاری۔۔

شکایات سیل میں کھلی کچہری کے دوران مختلف نوعیت کی 43 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں مقدمات کی تفتیش، ملزموں کی گرفتاری اور لین دین کے معاملات شامل تھے ۔ ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز نے نمازِ جمعہ کے بعد مساجد میں کھلی کچہریاں لگائیں، جہاں انہوں نے شہریوں کے مسائل سنے ، درخواستیں وصول کیں اور فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں